امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر آج صدام حسین اور معمر قذافی تاحال حکمران ہوتے تو دنیا ایک بہتر جگہ ہوتی۔ امریکی ٹی وی سی این این کے پروگرام ” سٹیٹ آف دی یونین میں اظہارخیال کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں امریکی مہم جوئیوں کو ’شدید ناکامی‘ قرار دیااور کہا کہ مشرق وسطی بحران
میں امریکی صدر اوبامہ اور ہلیری کلنٹن کی وجہ سے مزید اضافہ ہوا ۔ انھوں نے کہا کہ امریکی مہم جوئیوں کے باعث عراق ہرقسم کے دہشت گردوں کی تربیت گاہ بن کر رہ گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا اگر آپ پیچھے مڑ کر دیکھیں تو آپ پائیں گے کہ پہلے بہتر تھالہذا عراق میں صدام حسین اور لیبیا میں معمرقذافی تاحال حکمرانی کر رہے ہوتے انہیں نہ ہٹایا جاتا تو اسوقت دنیا ایک بہتر جگہ ہوتی اور مشرق وسطیٰ بحرانوں کا شکار نہ ہوتی ۔